تذکیرات جمعہ |
|
کہ ہر نبی کے دو وزیر آسمان والوں میں سے ہوتے ہیں اور دووزیر زمین والوں میں سے میرے دوو زیر آسمان والوں میں جبرئیل ومیکائیل ہیں اور دوو زیر زمین والوں میں سے ابوبکر و عمر ہیں۔ اس کے بعد حضرت عثمانِ غنی کے چند فضائل پیش ہیں۔فضائل حضرت عثمان ذی النورین :فرشتے بھی عثمان سے حیا کرتےہیں : حضرت عائشہکہتی ہیں کہ رسول اللہنے حضرت عثمان کے متعلق فرمایا: ’’ اَلَااَسْتَحْیِ ْمِنْ رَجُلٍ تَسْتَحِیْ مِنہٗ الْمَلَائِکَۃُ‘‘(الادب المفرد:کتاب المریض،۶۰۳) کہ میں اس شخص سے کیوں نہ حیا کروں جس سے فرشتے حیا کرتے ہیں۔جنت میں نبی کے رفیق : حضرت طلحہ بن عبید اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہنے فرمایا: ’’لِکُلِّ نَبِیٍّ رَفِیْقٌ وَرَفِیْقِیْ فِی الْجَنَّۃِ عُثْمَانُ‘‘(سنن ترمذی:کتاب المناقب،۴۰۶۳) ہر نبی کے کچھ رفیق ہوتے ہیں اور میرے رفیق جنت میں عثمان ہیں۔آج کے بعد عثمان کے لئے کوئی گناہ نقصان دہ نہیں : حضرت عبد الرحمن بن سمرۃ سے روایت ہے کہ آپغزوۂ تبوک کے موقع پر سامان جمع فرمارہے تھے،حضرت عثمانآپ کے پاس ایک ہزار اشرفیاں لا ئے اور آپکی گود میں ڈال دیں، پس میں نے نبیکو دیکھا کہ آپ ان اشرفیوں کو الٹتے پلٹتے تھےاورفرماتےتھے’’مَاضَرَّعُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ اليَوْمِ مَرَّتَيْنِ ‘‘(سنن ترمذی:کتاب المناقب،۴۰۶۶) کہ عثمان کو اب کچھ نقصان نہیں ہوسکتا، آج کے بعد جو چاہیں کریں دُومرتبہ یہی فرمایا۔حضرت عثمان کی شہادت کی پیشین گوئی : حضرت انسسے روایت ہے کہ نبیایک دن اُحد پہاڑ پر چڑھے اور آپکےساتھ ابوبکر،عمر اورعثمان تھے،پہاڑ ہلنے لگا تو آپنے