تذکیرات جمعہ |
|
دیدیتے ہیں،ایک حدیث میں فرمایا:طاعتوں میں سب سے جلدی ثواب صلہ رحمی کا دیاجاتا ہے کہ گھر والے فاجرہوتے ہیں،اور صلہ رحمی کرتے ہیں تو ان کے مال میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ حضرت ابو ہریرۃ سے روایت ہےکہ نبینے ارشاد فرمایا: ’’ إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُوْنُوْنَ فُجَّارًا، فَتَنْمُوْ أَمْوَالُهُمْ،وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ‘‘(تفسیرِرازی:۹؍۴۵۲وشعب الایمان: باب في صلة الأرحام۷۹۷۱) گویا اللہ پاک ہم کو ہمارا خرچ کیا ہوا مال بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ ہم کو دنیا ہی میں عطافرماتے ہیں،یہ کتنا بہترین نفع ہے ہمارے لئے،لیکن ہم اس کو کرتے نہیں،کیونکہ اللہ کی ذات پر ہم کو جیسے یقین ہونا چاہیے ویسا نہیں ہے۔نیکی اور صلہ رحمی سے حساب آسان ہوتا ہے : اس کا اہم فائدہ کل قیامت میں یہ ہوگا کہ اللہ پاک ہمارے حساب و کتاب میں آسانی فرمائیں گے، ایک حدیث میں آپنےارشاد فرمایا: ’’اِنَّ الْبِرَّ وَالصِّلَةَ لَيُخَفِّفَانِ سُوْءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ‘‘(کنز العمال:کتاب الاخلاق:۶۹۳۷) بے شک نیکی اور صلہ ر حمی قیامت کے دن سخت حساب میں تخفیف کردیتے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے اہم وقت وہی ہوگا،سب سے خطرناک وقت وہی ہوگا،اور ہماری کامیابی اور ناکامی کا دارومدار اسی وقت پر ہوگا،ایسے وقت میں ہم تعالیٰ کے رحم و کرم کے کتنے محتاج ہوں گے،نبی نے فرمایا کہ اگر تم دنیا میں صلہ رحمی کروگے تو حق تعالیٰ ایسے اہم موقع پر تم پر رحم و کرم فرمائیں گے۔صلہ رحمی کے چار فوائد : اس کے علاوہ اس کےبہت سے فوائد ہیں، ایک حدیث میں نبینے اس کے چار فوائد بیان کئے ہیں کہ صلہ رحمی کی وجہ سے عمر میں برکت ہوتی ہے،رزق میں برکت ہوتی ہے،بری موت سے حفاظت ہوتی ہے،اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔