تذکیرات جمعہ |
|
’’رِجَالٌ لَّا تُلْهِيْهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَإِقَامِِ الصَّلَوٰةِ وَاِيْتَآءِ الزَّكوٰةِ ‘‘ (النور:۳۷) (کچھ لوگ ایسے ہیں)جن کو الله کی یاد سے اور بالخصوص نماز پڑھنے سے اور زکوٰة دینے سے نہ خرید غفلت میں ڈالتی ہے اور نہ فروخت۔ذکر اللہ کے فوائد : کثرتِ ذکر کے فوائد اور فضائل بہت ہیں،جن میں سے چند آپ نے سنے ہیں،ایک بڑافائدہ یہ بھی ہے کہ جب ہم اللہ کا ذکرتے ہیں تو اللہ پاک ہمارا ذکر فرشتوں میں کرتے ہیں: ’’ مَنْ ذَكَرَنِيْ فِيْ نَفْسِهٖ ذَكَرْتُهٗ فِيْ نَفْسِيْ وَمَنْ ذَكَرَنِيْ فِيْ مَلَأٍ ذَكَرْتُهٗ فِيْ مَلَأٍ خَيْرٍ مِنْ مَلَئِهٖ‘‘ جو مجھے اپنے نفس میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہوں،اور جو مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اسےایسی مجلس میں یاد کرتا ہوں جو اس کی مجلس سے بہتر ہوتی ہے‘‘ اللہ پاک کا ہم کو اپنی مجلس میں یاد کرنا فرشتوں میں ہمارا ذکر کرنا ہمارے لئے بڑی فضیلت، بڑی خوش نصیبی اور سعادت کی بات ہے،اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سےقربِ خداوندی بھی نصیب ہوتا ہے۔اور اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی برکت سے دنیوی امور بھی حل ہوجاتے ہیں۔اور مصائب اور پریشانیوں کو اللہ پاک دور فرماتے ہیں۔اعمال کامحاسبہ کریں : یہ چند باتیں عمل اور ذکر سے متعلق عرض کی گئیں،جو جمعہ کےعربی خطبہ کاآخری جز ہے،جس کی ہر جمعہ خطیب تعلیم دیتا ہے اور لوگوں کو اس کی تلقین کرتا ہے۔یہ مضامین آپ کو اس لئےسنائے گئےتاکہ جب خطیب خطبہ دے تو ہم ان مضامین کا استحضار کریں،اور عمل کا جذبہ لے کر اٹھیں،اور گذشتہ جمعہ سے اس جمعہ تک اس پر کتنا عمل ہوا اس پر غور کریں،اس کا مراقبہ کریں،کیونکہ مراقبہ سے احساس پیدا ہوتا ہے،اور احساس سے عمل آسان ہوتا ہے،اور ہماری زندگی کا مقصد عمل ہی ہے،اگرعمل ہی ہماری زندگی میں نہ آئے تو کیا فائدہ؟اس لئے جو