تذکیرات جمعہ |
|
دوسرے اسباب کی بنیاد پر اس عمل کو ضائع کردیں تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں،اس لئے اس عمل کو محفوظ رکھنا اور اس کو بچانا بھی ضروری ہوتا ہے، بہت سے لوگ دنیا کماتے ہیں، پھر جوئے خانے میں بیٹھ کر اپنی ساری کمائی گنوادیتے ہیں،اس کمائی کا کیا فائدہ؟اس لئے میرے دوستو! اللہ پاک نے ہم کو اس رمضان میں جن اعمال کی توفیق دی ہے،اور جن نیکیوں کی توفیق دی ہے وہ اللہ پاک کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے،اس نعمت کی حفاظت کریں، گناہ کرکے ان کو ضائع نہ کریں،عجب،فخر اور غرور میں مبتلا ہوکر ان کو ضائع نہ کریں،اور اس بنیاد پر اللہ پاک کا شکر اداکریں،اور اس کی بڑائی بیان کریں۔مسلم اور غیر مسلم کی عید : اور اس بڑائی بیان کرنے اور اس کے شکر کرنے کی صورت عید کی نماز ہے،ہماری عید بھی در اصل اللہ کی یاد کا نام ہے،اس کی بڑائی بیان کرنے کا نام ہے،اس کے سامنے گڑگڑانے کا نام ہے،اس کے سامنے سجدہ ریز ہوجانے کا نام ہے،اس سے مانگنے کا نام ہے،عید میں بھی اللہ پاک نے ہم کو آزاد نہیں رکھا کہ جو چاہے کرلیں،بلکہ اپنی بڑائی بیان کرنے کو ہماری عید اورخوشی قرار دیا،غیروں کی عید کو دیکھیں کہ کہیں بھجن بج رہا ہے،کہیں ناچ گانااور بے ہودہ حرکتیں چل رہی ہیں، کہیں رنگ رلیاں اور مستیاں چل رہی ہیں،کہیں فحاشی وعریانیت چل رہی ہے، کہیں رنگ پھینکا جارہا ہے،کہیں معبودوں کی عبادت کے بجائےانہیں کو پانی میں پھینکا جارہا ہے اور اس کو گالیاں دی جارہی ہیں،کہیں پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں،کسی کا جسم جل رہا ہے،کسی کا ہاتھ جل رہا ہے،کسی کی جلنے سے موت ہورہی ہے،آنے جانے والوں کو اس سے تکلیف ہورہی ہے،اور ان کی آوازوں سے ایک شور مچا ہوا ہے،بچے اور بوڑھے پریشان ہورہے ہیں،کیا عید اس بیہودہ پن ، ننگے پن ، گالی گلوچ اور دوسروں کی ایذارسانی کا نام ہے،گویا ان کی عید دوسروں کی ایذاءرسانی کا نام ہے؟ اسلام کی عید دیکھیں کتنی سیدھی سادھی ہے؟بلکہ اس عید کو دیکھ کر