تذکیرات جمعہ |
|
سے بڑا اصول اڈجسمنٹ ہے ،بلکہ یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہاں بے اصولی ہی اصول ہے،آپ اِدھر سے جارہے ہیں اوروہ اُدھر سے آرہا ہے ،آپ کی گرین لائٹ ہوگئی پھر بھی آپ کو یہ دیکھنا پڑھتا ہے کہ ریڈ والا جا تو نہیں رہا ہے، آپ تو اپنے اصول کے اعتبار سےجارہے ہیں، اچانک تیزی کے ساتھ کوئی سامنے آگیایا بیل یا بکری آگئی،یا گلی اور دوسری روڈ سے کوئی نکل کر سامنے آگیا تو آپ کو بہت زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے، کیونکہ سب کے راستے الگ الگ نہیں ہیں، یہ ون وے (One way)ہے ، یہ ٹو وے(Two Way) ہے ایسا نہیں ہے۔ایک امریکی ساتھی کےربوبیت سیکھنے کا واقعہ : ان کی بے اعتدالی اور بے اصولی کی وجہ سے ایک واقعہ یاد آگیا، ایک امریکی ساتھی جماعت میں انڈیا گئے تھے،لوگوں نے پوچھا کہ تم نےانڈیا جاکر کیا سیکھا؟ انہوں نے کہا کہ ایمان سیکھا،وہاں جانے کے بعداللہ کی ربوبیت سمجھ میں آگئی، لوگوں نے کہا کہ واقعۃً آدمی جماعت میں ایمان سیکھنے اور ربوبیت کا یقین پیدا کرنے کے لئےہی جاتا ہے،اس لئے سوال کیا کہ یہ چیز آپ کوکیسے حاصل ہوئی؟ کہنے لگے کہ میں نے وہاں دیکھا کہ کوئی آدمی ڈرائیونگ میں رولس(Rools) فالو نہیں کرتاہے ،اور سب کے سب ڈرائیونگ کررہے ہوتے ہیں ،ان کی بے اصولیوں کی وجہ سے منٹ منٹ بلکہ سیکنڈسیکنڈ پر ایکسیڈنٹ ہونا چاہیے، لیکن کوئی حادثہ اور ایکسیڈنٹ نہیں ہوتا، اس سے پتہ چلا کہ رب اللہ ہے، حفاظت کرنےو الااللہ ہے، اگررب اللہ نہ ہو تاتو وہاں منٹوں میں کئی حادثے ہوجانے چاہئیں،لیکن اللہ پاک ان سب کی حفاظت کرتا ہے، غرض ڈرائیونگ کے وقت کا ذکر یہ ہےکہ ہوشیاری کے ساتھ ڈرائیونگ کی جائے۔ہاں زبان پر ذکر اوردرود شریف اوراستغفار کا ورد جاری ہے تو یہ صحیح ہے،اورفضیلت کی بات ہے،لیکن اگر اصل دھیان ڈرائیونگ پرسے ہٹ جائے جس سے خطرہ کا اندیشہ ہے تو پھر ڈرائیونگ کو ترجیح دینی چاہیے، کام کے وقت اصل توجہ کام پر دینی چاہیے، جاب کے وقت جاب پرتوجہ دینی چاہیے،یہ سب چیزیں احسان میں داخل ہیں،اس لئے ان کی رعایت بھی ضروری ہے۔