تذکیرات جمعہ |
|
کلماتِ بابرکات مفسرِ قرآن عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم الحمد لاھلہ والصلاۃ والسلام علی اھلھا۔اما بعد! کتاب موسوم بہ’’تذکیراتِ جمعہ‘‘کہ چیدہ چیدہ گوشے باصرہ نواز ہوئے،بڑی فرحت محسوس ہوئی،’’تذکیرات جمعہ‘‘در اصل برادر مکرم مفتی محمد نوال الرحمن عم اللہ ظلہ کے خطبات جمعہ کے علمی خزائن ونوادرات کا حسین سنگم ہے،جس میں تقریبا ۲۶۹؍ ذیلی عناوین کے تحت جمعہ اور خطبۂ جمعہ کے احکام و فضائل اور ان کے نہایت اہم متعلقات،بہ اہتمامِ تخریج دلنشین پیرائے میں جمع ہیں،برادرِ محترم دقیقہ رس ہیں،اللہ جل شانہ نے انہیں دینی فراست،فقہی بصیرت اور فکری ارتقاء سے خوب نوازا ہے،اس لئے یہ کہاجاسکتا ہے کہ کتاب باعتبار استناد و اعتماد خود ہی اپنی ضمانت کی حامل ہے،اور اپنی اہمیت و ضرورت کی بناء پر عوام و خواص ہر دو کے لئے مفید ترہے،نیز قابل تحسین ہیں اس کتاب کے مرتب عزیزم مفتی محمد عطاء الرحمن ساجد سلمہ اور وہ تمام بھی جو طباعت کےآخری مرحلہ تک شریک معاونت رہے،اللہ جل شانہ ان سب کی مخلصانہ کاوشوں کو قبول فرمائے،اس کتاب کی نافعیت کو عام وتام فرمائے،اور کماحقہ اس استفادہ اور عملی طور پر جامہ پوشی مقدر فرمائے۔ ع ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد۔ ۷؍۷؍۱۴۳۷ھ