تذکیرات جمعہ |
|
کرے وہ سچ کہتے ہیں اگرچہ تلخ ہو،حق نے اس حال میں چھوڑدیا ہے کہ ان کا کوئی دوست نہیں۔ اللہ عثمانپر رحم کرے ان سے فرشتے حیا کرتے ہیں۔ اللہ علیپر رحم کرے،اے اللہ!حق اسی طرف پھیردے جس طرف علیپھریں ۔حدیثِ عشرۂ مبشرہ : حضرت عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ نبینے فرمایا: اَبُوْ بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ وَعُثْمَانُ فِی الْجَنَّةِ وَعَلِیٌّ فِي الْجَنَّةِ وَطَلْحَۃُ فِی الْجَنَّۃِ والزُّبَیْرُ فِی الْجَنَّۃِ وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ ابنُ عَوْفٍ فِی الْجَنَّۃِ وَسَعَدُ بْنُ اَبِی ْوَقَّاصٍ فِی الْجَنَّۃِ وَسَعِیْدُ بْنُ زَیْدٍ فِی الْجَنَّۃِ وَاَبُوْ عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِِ فِي الْجَنَّةِ ۔(سنن ابو داؤد:کتاب السنۃ،۴۶۴۹) ابوبکر() جنت میں جائیں گے۔اور عمر()جنت میں جائیں گے۔اور عثمان() جنت میں جائیں گے۔اورعلی()جنت میں جائیں گے۔اورطلحہ()جنت میں جائیں گے۔ اور زبیر() جنت میں جائیں گے۔اور عبد الرحمن بن عوف() جنت میں جائیں گے۔ اورسعد بن ابی وقاص()جنت میں جائیں گے۔اور سعید بن زید() جنت میں جائیں گے۔ اور ابو عبیدۃ بن الجراح() جنت میں جائیں گے۔ یہ چند اجتماعی فضیلتیں ان خلفاء کی ہیں،اس کے علاوہ انفرادی طور بھی ان کےبے شمارفضائل مروی ہیں۔چنانچہ افضلیت کی ترتیب کے اعتبار سے ہر خلیفہ کے چند فضائل ذکر کئے جارہے ہیں۔فضائلِ حضرت ابوبکر صدیق :حضور کے سب سے زیادہ محبوب : حضرت عمروبن ابو العاصفرماتے ہیں کہ میں نے غزوۂ ذات السلاسل کے موقع پراللہ کے نبی سے کہا!اے اللہ کے نبی !آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ اور ان کے سوال کا سبب یہ تھاکہ آپ نے ایک سریہ میں حضرت ابوبکر اورحضرت عمر