تذکیرات جمعہ |
|
جمعہ ،عیدین،نکاح اور استسقاءکے عربی خطبات : چونکہ اس مجموعہ کے مضامین جمعہ اور خطبہ سے متعلق ہیں اس لئے اخیر میں جمعہ،عیدین، نکاح اور استسقاء کے خطبے ذکر کئے گئے ہیں،اس میں بالخصوص حضرت تھانوی کی کتاب سے استفادہ کیا گیا،سب سے پہلے حضورکا سب سے پہلا خطبہ جو آپ نے جمعہ کے دن دیا تھا،وہ پیش ہے،تاکہ منقول خطبہ بھی بطور اسوہ ہمارے سامنے رہے۔علامہ ابن قیمنے مؤرخین کے حوالہ سے اس کو نقل کیا ہےکہ آپ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو بنو عمرو بن عوف کے پاس مقام قبا میں ٹہرے،اور پیر،منگل چہارشنبہ اور جمعرات وہیں قیام کیا،اور مسجد کی بنیاد رکھی،اس کے بعد جمعہ کے دن نکلے،درمیان میں جب جمعہ کا وقت ہوا توبنو سالم بن عوف کے پاس بطن وادی میں آپ نے جمعہ ادا کیا، ،ابن اسحاق کہتے ہیں یہ اسلام کا سب سے پہلا خطبہ تھا جو آپ نے دیا تھا اور نماز ادا کی تھی،وہ خطبہ اگلے صفحہ پر درج ہے۔