تذکیرات جمعہ |
|
دعائیہ کلمات پیرِطریقت رہبرِشریعت حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم،وبعد۔ جمعہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں عامۃ المسلمین بڑے اہتمام سے جمع ہوتے ہیں،ایسے موقع پر ضروریاتِ دین ،مسائل و احکام،زندگی کے ہر شعبے میں دینی رہنمائی اور قرآن و سنت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع میسر آتا ہے،ایسے موقع پر اکثر جگہ تو صرف عربی میں خطبہ ہوتا ہے،اور بیشتر جگہوں پر عربی سے نا آشنا لوگ ہی بکثرت پائے جاتے ہیں،جس کی وجہ سے خطبۂ عربی کے ذریعہ کسی پیغام حق سےباخبر نہیں ہوتے،بہت سی جگہوں پر عربی خطبہ سے پہلے اردو میں کچھ خطاب ہوتا ہے،اور زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے،جس میں حالاتِ حاضرہ ،لوگوں کے اذہان اور ان کے احوال کو سامنے رکھتے ہوئے گفتگو نہیں کی جاتی،اہلِ حق علماء امت کی صحیح رہنمائی کی فکر رکھنے والے اہل علم اور عوام میں پائی جانے والی خرابیوں کی اصلاح اور درستی کی اہمیت سمجھنے والے خطباء اس خصوصی موقع سے بھر پور فائداٹھاتے ہوئے ایک عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں،انہیں میں ایک مفتی محمد نوال الرحمٰن مد ظلہ العالی ہیں،جن کی فقہی بصیرت،اہل زمانہ پر گہری نظر،لوگوں کے مختلف شعبہ جات میں پائی جانے والی خرابیوں اور اس پر فتن دور میں اعتقادی فکری بگاڑ کو خوب سمجھنے کی صلاحیت سے واقف ہیں،موصوف محترم کے جو جمعہ کےخطبات عزیزم مفتی عطاء الرحمن ساجد سلمہ کو مہیا ہوسکے اس کی جلد اول ’’تذکیراتِ جمعہ‘‘کے نام سے مرتب فرمائی،جو تقریبا سوا دو سو صفحات پر مشتمل ہے،جس میں