تذکیرات جمعہ |
|
خطبہ کے سنن اورآداب : خطبہ کے ارکان کے بعد وہ امورجن کی خطیب کو رعایت کرنی چاہیئے وہ خطبہ کے سنن اور آداب ہیں جومندرجہ ذیل ہیں: (۱)طہارت:پاکی کی حالت میں خطبہ دینا۔ (۲) کھڑے ہوکر خطبہ دینا۔ (۳)حاضرین کی طرف متوجہ ہوکر خطبہ دینا۔ (۴)خطبہ سے قبل آہستہ سے اعوذ باللہ پڑھنا۔ (۵)خطبہ اتنی بلند آواز سے دینا کہ لوگوں تک آواز پہنچ جائے۔ (۶) خطبہ حمد سے شروع کرنا۔ (۷)خطبہ میں اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کرنا۔ (۸)کلمۂ شہادت پڑھنا۔ (۹)درودِ شریف پڑھنا۔ (۱۰)لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا۔ (۱۱)قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھنا۔ (۱۲)دوسرے خطبہ میں دوبارہ حمد و ثنا اور درودِ شریف پڑھنا۔ (۱۳)تمام مسلمانوں کے لئے دعا مانگنا۔ (۱۴)خطبہ کو زیادہ طویل نہ کرنا،بہتر ہے کہ طوالِ مفصل کی کسی صورت کے بقدر ہو۔ (۱۵)دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔ اور اس کی مقدار یہ ہے کہ قرآن پاک کی تین آیات پڑھی جاسکیں۔ (۱۶) منبر پر چڑھ کر خطبہ دینا۔