تذکیرات جمعہ |
|
کی موجودگی میں حضرت عمر وبن عاصکو سردار لشکر بنا یا تو ان کو خیال ہوا کہ شاید حضور مجھے سب سے زیادہ چاہتے ہیں،اس لئے انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟آپ نے فرمایا: ’’عَائِشَةُ‘‘،پھر میں نے کہا کہ ’’مِنَ الرِّجَالِ‘‘مردوں میں کون سب سے زیادہ محبوب ہیں؟آپ نے فرمایا:’’اَبُوْهَا‘‘ان کے باپ یعنی ابو بکر۔(صحیح بخاری:کتاب فضائل الصحابۃ:۳۶۶۲)امت پر سب سے زیادہ مہربان : حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبینےارشادفرمایا: ’’أَرْحَمُ أُمَّتِيْ بِأُمَّتِيْ اَبُوْ بَكْرٍ‘‘ (سنن ترمذی:کتاب المناقب،۴۱۵۹) میری امت میں سب سے زیادہ میری امت پر مہربان ابوبکر() ہیں ۔حوض کوثر پر حضور کے یار کون؟ حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبینے حضرت ابو بکر سےارشاد فرمایا: أَنْتَ صَاحِبِيْ فِي الْغَارِ وَصَاحِبِيْ عَلَى الْحَوْضِ۔ (سنن ترمذی:کتاب المناقب،۴۰۳۳) تم غار میں میرے ساتھ رہے اور حوض کوثر پر بھی میرے ساتھ رہوگے۔ابو بکرکے ہوتے ہوئے دوسرے کو امامت زیبا نہیں : حضرت عائشہایک روایت میں فرماتی ہیں،نبینے ارشاد فرمایا: ’’لَا يَنْبَغِيْ لِقَوْمٍ فِيْهِمْ اَبُوْ بَكْرٍ اَنْ يَؤُمَّهُمْ غَيْرُهٗ‘‘(سنن ترمذی:کتاب المناقب،۴۰36) جس جماعت میں ابوبکر()موجود ہوں اس کے لیے زیبا نہیں کہ ابوبکر()کے سوا کوئی دُوسرا اس کی امامت کرے۔حضور کے بعد کس سے رجوع ہوں؟ حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ ایک عورت نبیکے پاس آئی اور آپسے اس نے کسی معاملہ میں گفتگو کی آپنے اس کو حکم دیا کہ وہ لوٹ جائے،