تذکیرات جمعہ |
|
جمعہ کے عربی خطبوں کا خلاصہ : نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَاوَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّاللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ صَلیَّ اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا کَثِیْرًا۔ اَمَّا بَعْدُ۔ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ ’’إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِيْتَاءِ ذِي الْقُرْبٰی وَيَنْهیٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ‘‘(النحل:۹۰) ’’بے شک الله تعالیٰ اعتدال اور احسان اور اہل قرابت کو دینے کا حکم فرماتے ہیں اور کھلی برائی اور مطلق برائی اور ظلم کرنے سے منع فرماتے ہیں الله تعالیٰ تم کو اس کے لیے نصیحت فرماتے ہیں کہ تم نصیحت قبول کرو‘‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہتمہید : آج کے اس خطبے میں خطبہ کے مضامین اوراس آیت سے متعلق جو خطیب حضرات خطبہ میں پڑھتے ہیں اور جس کی تلاوت میں نے ابھی کی ہے چند باتیں ذکر کرنی ہیں، عام طور پر ہم عربی خطبہ تو سن لیتے ہیں لیکن اس میں بنیادی طور پرکیا کیامضامین ہوتے ہیں اور کیاکیا باتیں بیان کی جاتی ہیں اس کا علم نہیں ہوتا،اور پھر بعض حضرات کو خطبہ کے بارے میں چند باتوں کا خلجان ہوتا ہے،اور بعض باتوں کو وہ بدعت سمجھنے لگتے ہیں اس لئے ارادہ ہواکہ کچھ باتیں عربی