تذکیرات جمعہ |
|
سورۂ جمعہ کے دوسرے رکوع کی تفسیر،جمعہ کے احکام و فضائل،موجودہ دور میں خطبۂ جمعہ وغیرہ کے بارے میں نقل شرعی کے مقابلہ میں عقل کو ترجیح دینے والوں کی آراء کا ابطال،خلفاءِ اربعہ وغیرہ کے فضائل و مناقب،خطبہ کے اخیر میں پڑھی جانے والی آیت کی وضاحت،عربی خطبہ جمعہ وعیدین وغیرہ،الغرض بہت سے اہم امور پر کافی وافی روشنی ڈالی گئی۔ ویسے اس کتاب کا ابتدائی کچھ حصہ ہی دیکھ سکا،لیکن اندازہ ہواکہ اتنی مفصل گفتگو ایک جگہ پر بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے،دیگر موصوف محترم کے سابقہ کتب درس قرآن کے عنوان سے تین کتابیں اور درسِ عقیدۃ الطحاوی جس طرح گرانقدر اور مفید ترین ثابت ہوئیں،اسی طرح یہ کتاب بھی اپنی افادیت کے اعتبار سے بڑی وقیع کتاب ہے،عوام و خواص سب کے لئے انشاء اللہ مفید ثابت ہوگی،لائقِ ستائش ہے عزیزم ساجد سلمہ اور ان کے اعوان جنہوں نے یہ قابل قدر کوشش کی ہے،اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت کو قبول فرمائے،اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) ۲۸؍۵؍۳۷ھ