روح کی حقیقت امر ہے۔ جیسا کہ قرآن پاک میں فرمایا۔ ’’قل الروح من امر ربی‘‘ یعنی ہم نے عالم امر میں حضرت مسیح کو پھولتا پھلتا تخلیق فرمایا۔ پھر پیٹ پھولنے کے معنی میں بھی نفخ آتا ہے اور سپیدۂ سحر کے معنی میں بھی آتا ہے۔ جیسے اتنفخ النہار، اتنفخ بطنہ اور کھیتی کے شاداب وسرسبز ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ جیسے نفخۃ الربیع اور فربہ آدمی کے معنی میں بھی بولا جاتا۔ جیسے رجل منفوخ یعنی آدمی سمین وفربہ ہے۔
پھر وہم نصرانیت کو تو قرآن کریم خود رد فرمارہا ہے۔ ’’لقد کفر الذین قالوا ان اﷲ ہو المسیح ابن مریم وقال المسیح یا بنی اسرائیل اعبداﷲ ربی وربکم فانہ من یشرک باﷲ فقد حرم اﷲ علیہ الجنۃ وما وٰی ہم النار‘‘ بے شک کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ اﷲ وہی مسیح مریم کا بیٹا ہے اور مسیح نے تویہ کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل اﷲ کی بندگی کرو۔ جو میرا رب اور تمہارا رب ہے۔ بے شک جو اﷲ کا شریک ٹھہرائے تو اﷲ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ دوسری آیت سے تو اس وقت حیات مسیح بھی ثابت ہورہی۔ جو ابطال مرزائیت کے لئے اعلیٰ دلیل ہے۔ ’’لقد کفر الذین قالوا ان اﷲ ھو المسیح ابن مریم قل فمن یملک من اﷲ شیئا ان اراد ان یہلک المسیح بن مریم وامہ ومن فی الارض جمیعا‘‘ یعنی بے شک کافر ہوئے وہ جنہوں نے کہا کہ اﷲ مسیح بن مریم ہی ہے۔ اے حبیبؐ تم فرمادو پھر اﷲ کا کوئی کیا کرسکتا ہے۔ اگر وہ چاہے کہ ہلاک کردے مسیح بن مریم کو اس کی ماں کے ساتھ اور تمام زمین والوں کو۔ اس آیت کریمہ میں ابن مریم دامہ ومن فی الارض میں واؤ بمعنی معہ ہے اور معیت کے معنی سے یہ مفہوم صاف حاصل ہورہا ہے کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر ہم چاہتے تو معہ حضرت مریم علیہا السلام کے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی ماردیتے۔ مگر چونکہ عیسیٰ علیہ السلام کو ہم نے نہ مارا۔ اس لئے عیسائی ان کو خدا ماننے کے لئے تیار ہوگئے۔ حالانکہ وہ رسول خدا اور خدا کے بندے تھے۔ نہ کہ خدا کے بیٹے یا خدا۔ معاذ اﷲ اور دوسرے فرقہ کے رد میں فرمایا: ’’لقد کفر الذین قالوا ان اﷲ ثالث ثلثہ‘‘ یعنی بے شک وہ کافر ہوئے۔ جنہوں نے کہا کہ تین معبودوں میں سے ایک اﷲ ہے۔ یعنی باپ اﷲ، بیٹا مسیح اور روح القدس تین معبود ہیں۔ ’’اعاذنا اﷲ تعالیٰ من ہذا الشرک الجلی‘‘ پھر آگے فرمایا کہ خدا تو کھانے پینے سے منزہ ہے اور ’’کانا یأکلان الطعام‘‘ یعنی مسیح اور ان کی والدہ دونوں کھانا کھاتے تھے۔ پھر جو کھانا کھانے کا محتاج ہو وہ خدا کیسے ہوسکتا ہے اور پھر یہ بھی بتادیا کہ