مدعی نبوت تھے۔ ان کے مریدوں نے انہیں اوتار بنادیا۔ بڑی دور کی کوڑی لانے کے مصداق ہے۔
لیکن میں برادران قادیان کے اس جواب کو تسلیم کرلیتا۔ بشرطیکہ مرزاقادیانی خود اوتار ہونے کے مدعی نہ ہوتے۔ مگر جس حالت میں وہ خود اوتار ہونے کے دعویدار ہیں۔ اس صورت میں یہ کہنا کہ وہ کرشن کو اوتار نہیں بلکہ نبی مانتے تھے۔ ایک عجیب معمہ بن جاتا ہے۔ جس کا سمجھنا ایک عام آدمی کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔
مرزاقادیانی کے اوتار ہونے کا دعویٰ کتاب (البشریٰ ج دوم ص۱۱۶) پر ملاحظہ فرمائیے جہاں ہندوؤں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ: ’’برہمن اوتار سے مقابلہ اچھا نہیں۔‘‘ یہاں مرزاقادیانی نے خو دکو برہمن اوتار لکھ کر ایک اور بحث کو زندہ کردیا ہے۔ جو فلسفہ اسلام وفلسفہ ہنود میں ہمیشہ سے موجود چلی آتی ہے۔ مسلمان یہ یقین رکھتے ہیں کہ اس زندگی کے بعد انسان برزخ میں رہے گا اور پھر قیامت کے روز زندہ ہوکر اپنا حساب دینے کے بعد بہشت یا دوزخ میں چلا جائے گا۔ ازاں بعد کیا ہوگا۔ ایک ایسی بحث ہے جس کو موجودہ مضمون سے کوئی تعلق نہیں۔ لہٰذا میں اسے قلم انداز کرتا ہوں۔
برعکس اس کے ہندو فلسفہ یہ ہے کہ انسان مرکر کئی کروڑ جیو بدلتا ہے۔ جس کو جون کی تبدیلی کہتے ہیں اوربالآخر یہ خدا بن جاتا ہے۔ یعنی نروان حاصل کر لیتا ہے۔ ہندو عقیدہ اسلام کے خلاف ہے۔ کبھی فرصت ملی تو انشاء اﷲ ان دونوں متضاد خیالات پر تبصرہ کر کے ثابت کروںگا کہ اسلامی عقیدہ بہتر، صحیح اور عقل کے مطابق ہے۔ اس وقت اتنا لکھنے پر اکتفا کرتا ہوں کہ مرزاقادیانی کا برہمن اوتار ہونے کا دعویٰ اسلام کی تعلیم کے بالکل خلاف ہے۔
لیکن میں اپنے موضوع سے دورچلاگیا۔ میں ثابت کررہا تھا کہ مرزاقادیانی نے یہ جانتے ہوئے کہ کرشن جی مہاراج نبوت کے دعویدار نہ تھے۔ بلکہ خدا ہونے کے مدعی تھے۔ خود کو کرشن قرار دیا اور یوں وہ بات کی جو اسلام کی شریعت کی پابندی کرنے والے کے لئے ہرگز ہرگز موزوں نہ تھی۔ مگر بالفرض بحث کے لئے مان لیجئے کہ کرشن نبوت کے دعویدار تھے اور مرزاقادیانی نے ان کو نبی مان کر کرشن ہونے کا دعویٰ کیا تو پھر کلغی والے کے دعویٰ کے متعلق کیا کہیں گے جو ہرگز نبوت کے مدعی نہ تھے اور اسلام سے جن کی عداوت اظہر من الشمن ہے۔
کرشن جی مہاراج کو گذرے مدتیں بیت گئیں۔ لیکن کلغی والے گرو توکل زندہ تھے اور ان کے صحیح ومستند حالات کتابوں میں محفوظ ہیں۔ کیا وہ اسلام کی شریعت کی رو سے عقائد باطلہ نہ رکھتے تھے۔ پھر مرزاقادیانی نے کلغی والے کا اوتار ہونے کا دعویٰ کیا تو کیوں۔ حقیقت یہ ہے کہ مرزاقادیانی تمام مسلمانوں کے لئے مطلق نبی بنے۔ مذہب سے آگاہ مسلمانوں کے واسطے ظلی