۱۲…مسیح موعود ہونے کا دعویٰ
اس کا ثبوت ابن مریم کے دعویٰ کی دلیل میں ملاحظہ فرمائیے۔
۱۳…محمد مفلح ہونے کا دعویٰ
البشریٰ نامی کتاب کی جلد دوم کے ص۹۹ پر لکھا ہے کہ: ’’حضرت مسیح موعود یعنی مرزاقادیانی نے فرمایا کہ آج اﷲتعالیٰ نے میرا ایک اور نام رکھا ہے جو پہلے کبھی سنا بھی نہیں۔ تھوڑی سی غنودگی ہوئی اور یہ الہام ہوا کہ تمہارا نام محمد مفلح رکھاگیا ہے۔‘‘
۱۴…مجدد ہونے کا دعویٰ
آپ کتاب (نشان آسمانی ص۳۷، خزائن ج۴ ص۳۹۷) پر لکھتے ہیں کہ: ’’اس عاجز کو دعویٰ سے مجدد ہونے پر اب بفضلہ تعالیٰ گیارھواں برس جاتا ہے۔‘‘ اور (درثمین فارسی ص۱۲۲) پر فرماتے ہیں ؎
رسید مژدہ زغیبم کہ من ہماں مردم
کہ اومجدد ایں دین ورہنما باشد
۱۵…محدث ہونے کا دعویٰ
(حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷) پر آپ لکھتے ہیں کہ: ’’میں محدث ہوں۔‘‘ نیز (توضیح المرام ص۱۷تا۱۹) میں بھی یہ دعویٰ موجود ہے۔
۱۶…مہدی ہونے کا دعویٰ
(معیار الاخیار ص۱۱) میں مرزاقادیانی لکھتے ہیں: ’’میں مہدی ہوں۔‘‘
۱۷…جزوی وظلی نبی ہونے کا دعویٰ (تحفہ گولڑویہ ص۱۰۱، خزائن ج۱۷ ص۲۶۳) پر آپ نے بروزی نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی طرح ظلی اور جزوی نبی ہونے کا دعویٰ آپ نے (توضیح المرام ص۱۷تا۱۹، خزائن ج۳ ص۵۹) پر بھی کیا ہے۔
۱۸…صور ہونے کا دعویٰ
(چشمہ معرفت ص۷۷، خزائن ج۲۳ ص۸۵) پر ملاحظہ فرمائیے تو اس میں لکھا ہے کہ: ’’اس جگہ صور کے لفظ سے مراد مسیح موعود ہیں۔‘‘
۱۹…سنگ اسود ہونے کا دعویٰ
(البشریٰ ج اوّل ص۴۸) پر لکھا ہے کہ: ’’ایک شخص نے میرے پاؤں کو بوسہ دیا۔ میں نے کہا کہ سنگ اسود میں ہوں۔‘‘