خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
الحمدللّٰہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی امابعد! فاعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیمo بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمo خطبہ ٔ مسنونہ کے بعد!انسان ساری مخلوق سے افضل و اشرف ہے میرے بھائیو، دوستو، عزیزو ، بزرگو! شاید ہی کوئی نہ جانتا ہو، تقریباً تقریباً دنیا میں جتنے انسان ہیں اور انسانوں کے جتنے طبقات ہیں… جتنے ملکوں میں… جتنے قوموںمیں …جتنے برادریوں میں… جتنے خاندانوں میں… جتنے پیشوں میں… جتنے دھندوں میں… جتنے مشغلوں میں… جتنے بھی تقسیم ہیں اتنی بات… سب جانتے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے… سب سے اونچا، سب سے قیمتی انسان ہے اسے سب جاتنے ہیں اس میں کسی کو اختلاف نہیں… کسی رنگ والے کو … کسی زبان والے کو… کسی برادری والے کو کسی خاندان والے کو … کسی براعظم کے بسنے والوں کو … کسی کو نہیں ، سب جانتے ہیں کہ انسان اشرف ہے۔