خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اپنے ہاتھ سے چھری چلاؤ یا بنی انی اری فی المنام انی اذبحک فانظر ماذا تری قال یا ابت افعل ماتومر ستجدنی ان شاء اللّٰہ من الصابرین،حضرت ہاجرہ سے کہا کہ بچہ کو اچھے کپڑے پہنا دو… دوست سے ملانے لے جائیں … حضرت ہاجرہ نے تیار کردیا … بہت اچھا دوست سے ملانے جارہے ہیں … اور دوست وہی اللہ میاں … حضرت ہاجرہ یوں سمجھی کوئی دوست ہوں گے ، شیطان کہا موقع چکتا ہے … وہ گھر پہنچ گیا ۔ ہاجرہ ! ہاجرہ ! ابراہیم، اسماعیل کو کہاں لے گئے ؟ وہ تو بہت دنوں کے بعد آئے یوں کہا ذرا بچہ کو نہلا دھلا دو کپڑے پہنا دو دوست سے ملانے لیجا رہا ہوں … تم بھی بہت بھولی ہو … تمہیں پتہ ہی نہیں … وہ کاٹنے لے گئے … ہٹ! کوئی باپ اپنے بچے کو کاٹتا ہوگا … ارے بہن میری بات مان لے مجھے کیا لینا ترے سے … اور تیرے میاں اور بچے سے، میں تو بھلی بات کہنے آیاہوں تو جانے تیرا کام … ابراہیم کا پیچھا کر … اسماعیل کو بچالے … ساری عمر روتی رہے گی ۔صحیح محنت پر اثرات ظاہر ہوتے ہیں حضرت ہاجرہ کو شیطان ایک دفعہ … دودفعہ … تین دفعہ بار بار … عورت کو … یہاں تو مردوں میں بھی یہ بات نہیں ہے جب آدمی ایمان کی محنت کرتا ہے نا ! سچ مچ ایمان کی محنت… ایک تو ہے لیبل لگالینا … صاحب یہ ہمارا بھوپال کا کون سا اجتماع ہے… کون سا اجتماع ہے ـ؟ پچپن واں … پچپن واں ! اللہ کا شکر ہے مولوی صاحب ! پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ۔ اللہ کا شکر ہے ! ایک تو ہے نام ہوجانا اورایک ہے سچ مچ اس محنت کو اس طرح اپنانا کہ جیسے آدمی دودھ پئے تو اس کے اثرات ظاہر ہوں … پھل کھائے تو اس کا اثر ظاہر ہو … ویٹامن کی چاکلیٹ کھائے تو …اس کا اثر ظاہر ہو کہ پہلے تو ٹانگے بھی ہل رہی تھی بدن میں بھی کمزوری تھی ، آنکھوں میں رعشہ تھا ، ماشاء اللہ جب سے علاج شروع کیا ہے کھانا بھی ہضم