خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
وہاں تو معیار …… ان اکومکم عنداللّٰہ اتقاکم … تقوی معیار تھا، رنگ وروپ … قوم وبرادری حسب ونسب … خاندان یہ معیار نہیں تھا، لَافَضْلَ لِعَرَبِیٍّ عَلٰی عَجْمِیٍّ وَلَا لِاَسْوَدَ عَلٰی اَبْیَضَ، اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللّٰہِ اَتْقَاکُمْ۔ خبردار ! خبردار! کسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ کے وہاں جس میں جتنا خوف خدا، جس میں جتنا تقوی …وہی اللہ کی نگاہ میں معزز و مکرم ہے۔ یہ بنیادیں تھیں اس امت کی۔ حضرت عاصم سے نکاح ہوگیا اس لڑکی کا جھگی والی کی بیٹی …… اور امیر المومنین کے صاحبزادےکیا ماؤں کی گودیں تھیں! اللہ نے ایک رات میں برکت دی، اس کے پیٹ سے ایک بچی پیدا ہوئی ، حضرت عمرؓ کی پوتی، اور بڑھیا کی نواسی۔ وہ پوتی بھی اسی ماحول میں پلی …… اللہ کرے سمجھ میں آجائے ، اللہ کرے سمجھ میں آجائے، گھروں کے ماحول میں … گھروں کی تعلیم … مستورات کی تعلیم مستورات میں نمازوں کا اہتمام … تعلیم کا اہتمام ذکر کا اہتمام … ان کے اللہ کے راستہ میں سہ روزہ اور دس دن ان کے چلے اور جماعتوں میں نکلنا … اور دعوت کی محنت یہ، اللہ کی قسم! گھروں کے دستر خوانوں اور دسترخوانوں پر قسم قسم کے کھانوں سے زیادہ ضروری ہے اپنے گھروں کے ماحول کو ان اعمال سے بنانا۔