خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
الحمدللّٰہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی امابعد! فأعوذ باللہ من الشیطان الرجیم o بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمo خطبۂ مسنونہ کے بعد!انسانی فطرت میرے بھائیو دوستو! عزیزو! بزرگو! انسان اللہ جل جلالہ کی اشرف المخلوقات ہے اور اس انسان کی فطرت میں … رنگ کوئی سا ہو… زبان کوئی سی بولتا ہو… کسی برادری، کسی قوم سے اس کا تعلق ہو… دنیا کی کسی سمت میں رہتا ہو… اور کاروبار اور دھندے اور روزی روزگار کے اعتبار سے جونسا چاہے اس کا مشغلہ ہو… مرد ہو… عورت ہو… کوئی آدم کا بچہ ہو… حواکی بیٹی ہو … مشترکہ طور پر تمام انسانوں کا فطری مزاج یہ ہے کہ ہر ایک اپنے لئے نفع کو پسند کرتا ہے او رہر ایک اپنے کو نقصان سے بچانا چاہتا ہے !!!!