خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
لیکن محمد ﷺ کا کلمہ نہیں پڑھ سکتا دعوت جب اپنی سطح سے اٹھتی ہے …اپنی صداقت کے ساتھ… اپنی حقانیت کے ساتھ… اپنی قربانیوں کی مقدار بڑھانے کے ساتھ …دعوت راتوں کی تنہائی کے رونے اور راتوں کے آنسوؤں کے ساتھ… اور جب دعوت اپنی حقیقت کے ساتھ آتی ہے تو… پھر ابوجہل کے گھر میں حضرت عکرمہ پیدا ہوتے ہیں … دعوت کی طاقت بتلائی۔ دعوت کی تاثیر بتلائی… لیکن یاد رکھنا! یاد رکھنا!! …… ان سب کے ساتھ دعوت کی جان نکل جائے گی… اگر اس میں کسی طرح کی کوئی عصبیت ہے… قومی عصبیتیں… علاقائی عصبیتیں… زبانوں کی عصبیتیں… رنگ و روپ کی عصبیتیں……… کہ کام اپنی طاقت کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام اپنی تاثیر کے ساتھ ہے کام اپنی بلندیوں کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام اپنے نتائج کے ساتھ ہے لیکن اس کی جان …ہر عصبیت سے بالا تر ہوکر کرنے میںہے ۔ایمان کا سیکھنا اور بنانا کتنا ضروری ہے؟ بھائیو، دوستو، عزیزو بزرگو! عرض میں نے کیا تھا کہ زندگی گزار کر نہیں جانا ہے، زندگی بنا کر جانا ہے، اور زندگی بنانے کی پہلی بنیاد ایمان بنانا ہے، تمام نبیوں نے پہلے پہل ایمان سکھایا ہے، ایمان پہلے سکھایا ہے ، احکامات بعد میں آئے، تیرہ سال تک ایمان کو سیکھنے کی محنت کی جارہی ہے،…شاگرد رشید ابوبکر ہیں… پوری اُمت کی تمام صلاحیتیں …پوری امت کی تمام استعدادیں پوری امت کی تمام کاوشیں …پوری امت کی تمام قربانیاں ایک طرف …… اور ابوبکر کی صلاحیت و قابلیت ایک طرف…… اتنی اونچی