خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اعلیٰ قسم کی کولڈرینگس پی لیں اعلیٰ قسم کے جوس اور فالودے پی لیں اعلیٰ سے اعلی قسم کی آئسکریمیں کھالیں……لیکن پیاس بجھانے کی جو تاثیر سادے پانی میں ہے وہ نہ کسی پھل کے رس میں ہے، نہ کسی آئسکریم اور فالودے اور نہ کسی بوتل میں ہے… کہ پیاس تو سادہ پانی ہی سے بجھتی ہے۔امت کے تمام مسائل کے حل کی راہ : پوری بشریت کو سمجھا دیا ،اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبری ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پوری بشریت کے لئے ہے اور قیامت تک کے لئے ہے، جو جہاں ہے اس کے نام یہ پیغام ہے۔ کہ جس طرح پیاس سادہ پانی کے علاوہ سے نہیں بجھتی، اسی طرح ……میری والی سادہ ستھری، صاف ،روشن، انتہائی نورانی، پاک، پاک کرنے والی زندگی اور شریعت کے بغیر تمہارے مسائل حل ہو نہیں سکتے، زندگی کے جتنے مسائل سے دوچار ہوں گے… انسان ہے۔ اس کے ساتھ مسائل ہیں …… کبھی گھریلو مسائل ہوتے ہیں۔ کبھی کاروباری مسائل ہوتے ہیں کبھی ملکی مسائل ہوتے ہیں کبھی ملی مسائل ہوتے ہیں کبھی اجتماعی، کبھی انفرادی کبھی کمائی کے ہوتے ہیں، کبھی خرچ کے ہوتے ہیں کبھی تقریبات کے ہوتے ہیں، انسانوں کے ساتھ تو مسائل ہوتے ہیں اور ہر آدمی ہر لائن کے اپنے مسئلے کا حل تلاش کررہا ہے، یہ جتنی دوڑ بھاگ ہے دنیا میں،