خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
کوئی فرش پر ہے، کوئی عرش پر ہے کوئی معمولی سی ملازمت پر کلرک ہے اور کوئی وقت کا صدر اور وزیر ہے مومن کسی بھی حال میں ہو جھوٹ نہیں بولے گا، ’’اَلْمُؤْمِنُ لَایَخْدَعُ وَلَایُخْدَعُ ‘‘، مومن نہ دھوکہ دیتا ہے ، نہ دھوکہ کھاتا ہے، یہ مومن یہاں سے لے کر وہاں تک یہ معمولی ملازمت پر ہے تو… اور وقت کی صدارت پر ہے تو؟ تمام مسائل کا حل بتلا یا کہ ایمان ہی ساری مشکلات… سارے مسائل کا حل ہے، انسان ہے، مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہوتاہے، جس کو دنیا آج کل کہہ رہی ہے کہ بڑے فتنے ہور ہے ہیں ، بڑے فتنے ہورہے ہیں سماجی فتنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اخلاقی فتنے اقتصادی فتنے۔۔۔۔۔۔۔ سوسائٹی کے فتنے گھریلو فتنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عوام میں فتنے۔۔۔۔۔۔۔ خواص میں فتنے یوں کہ محمد رسول اللہ کے ارشادات نے تمام کی مکمل رہبری کردی، زندگی کے تمام شعبوں میں … چین کی… پیار کی… پریم کی، زندگی جیو گے، اور دنیا تمہارے لئے رشک جنت بن جائے گی اور تمام انسانوں کے ساتھ کے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، اور خدا تمام فتنوں سے تمہاری پوری حفاظت کرے گا……اس کا راز ہی ایمان ہے ۔قرب قیامت میں ایک سنگین فتنہ اس لئے بتلایا کہ اَوِلدَّجَّالُ شَرُّغَائِبٍ یُتْنَظَرُ یہ کیا فتنے ہیں …یہ کیا شعبدہ بازی ہے… یہ کیا نظروں کی خیرہ کرنے والی شکلیں ہیں… ایک شکل ہوگی دجال کی… جس میں اچھے اچھے الجھ جائیں گے… تو اتنا زبردست