خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
مسئلہ بہت سنگین ہے اور مسئلہ لاینحل ہے قرآن کہتا ہے ان تطیعوۃ تھتدوا۔ ان تطیعوۃ تھتدوا……(سورۂ نور آیت ۵۴) نبی کی بات مان لو گے۔ نبی کے سانچے میں زندگی ڈھال لو گے راہ پالو گے …… زندگی کا کوئی شعبہ ہو۔انسانی زندگی کے پانچ اہم شعبے انسانی زندگی کے… جس پرزندگی بناکرتی ہے، اور زندگی نمونہ ہوا کرتی ہے، اس انسانی زندگی کے پانچ شعبے ہیں سب سے پہلا شعبہ عقیدہ، یقین اور ایمان کا ہے۔ اس کا عقیدہ کیساہو؟ اس کا یقین کیسا ہو؟ دل کا یقین کس سے جڑا ہوا ہو؟ صحیح عقیدہ کیا ہے ……… غلط عقیدہ کیا ہے۔ صحیح یقین کیا ہے …… …غلط یقین کیا ہے ۔ اس کو خوب قرآن وحدیث نے کھولا ہے، یہ انسانی زندگی کا پہلا اور بنیادی شعبہ ہے، یہ اس کی دل کی دنیا سے متعلق ہے، جس کو ’’عقیدہ‘‘ کہتے ہیں۔ دوسرا شعبہ اس کے اعضاء و جوارح سے متعلق ہے، اس کے سر کی سوچ سے لے کر اس کے پیروں کی حرکت تک… اس کے ہاتھوں کا استعمال… اس کے کانوں کا استعمال… اس کی زبان کے بول… اس کی آنکھوں کا دیکھنا… اس کے تمام سر سے پیر تک کے اعضاء کی نقل و حرکت… اس کا تعلق جس سے ہے وہ عبادت کا شعبہ ہے کہ……