خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
ہو… آسمان کی دنیا ہو… چاند کی دنیا ہو… سورج کی دنیا ہو… جتنی دنیائیں ہوسکتی ہیں… اور جتنے عالم اللہ نے بنائے ہیں، ہر عالم کی مخلوق کے لئے حضرت رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم سراپا رحمت بن کر تشریف لائے۔زندگی گذارنے کا سادہ اور آسان طریقہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی گذارنے کے طریقے بہت سادہ بہت صاف بہت ستھرے… انتہائی پاکیزہ مرحمت فرمائے۔ اور عجیب بات یہ کہ مرد ہو یاعورت… پڑھا لکھا ہو یا اَن پڑھ… دیہات کی رہنے والی ہو یا شہر میں رہتی ہو… بہت اونچے گھرانے کی ہو… یا معمولی گھرانے کی ہو… جو بھی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا چاہے… اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگنا چاہے… جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ کو اپنے رخ میں بھرنا چاہے جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی چال چلناچاہے، اس کے لئے بے انتہا آسان ہے۔زندگی گذارنے کی دو حیثیت حضور صلی اللہ علیہ وسلم مشکل شریعت لے کر نہیں آئے ہیں۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم مشکل مذہب اور دین لے کر نہیں آئے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں چیزیں بتائی ہیں۔ اس لئے کہ دنیا میں انسانوں کا واسطہ انسانوں سے پڑتا ہے۔ مرد ہو یا عورت …یا تو بندی کا واسطہ اپنے معبود کے ساتھ… یا بندی کا واسطہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ۔ کوئی بیوی ہے… تو اس کا معاملہ شوہر کے ساتھ ہے… ماں ہے تو اولاد کے ساتھ…بھابھی ہے تو دوسری بھابی کے ساتھ… جٹھانی ہے تو دیورانی کے ساتھ… ساس ہے تو بہو کے ساتھ… جتنے رشتے ہیں پھر باپ کے ساتھ… بھائی کے ساتھ… میاں کے ساتھ… یہ سارے معاملات… پھر اسی طریقے سے مردوں کے لئے۔