خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
صفات میں، نہ اس کی ابتدا ہے، نہ انتہا، ا س کی ہر صفت کامل ہے، جیسے اس کی ذات، آمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ہُوَ بِاَسْمَائِہٖ وَصِفَاتِہٖکہ سب سے بڑی ذات اللہ کی سب سے بڑا کرم اللہ کا سب سے بڑا علم اللہ کا سب سے بڑا فضل اللہ کا سب سے بڑی عطا اللہ کی سب سے بڑے خزانے اللہ کےیقین بنتا ہے یقین کی محنت سے : تو عرض میں نے کیا تھا کہ مطالبہ ہے زندگیاں بناکر لے آؤ، اور زندگیاں کس پر بنتی ہے؟ زندگیاں بنتی ہیں ایمان سے، اور ایمان آتا ہے ایمان کی دعوت سے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ آدمی کے اندر جو یقین بنتا ہے وہ محنت سے بنتا ہے، جس چیز پر محنت ہوتی ہے اس چیز سے یقین جڑ جاتا ہے۔ جس کی محنت …… جس کی صلاحیت جس کی قابلیت ……جس کی استعداد جس کی توانائی …… جس کی قوت فکر یہ زمینوں پر لگتی ہیں تو محنت کرتے کرتے ز مینوں سے زندگی کے بننے کا یقین جڑ جاتا ہے۔ لوہے پر… لکڑی پر… تانبے پر… پیتل پر… دنیا کے کسی میٹریل پر… دنیا کی کسی دھات پر… کہ جس کی محنت جس چیز پر لگتی ہے، اس کا یقین دل میں جم جاتا ہے …… تو جب محنت ایمان کے بنانے پر لگے گی تو اس کا یقین اللہ کی ذات سے جڑے