خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
زندگی کی تمام آلائشیں،جھوٹ کی، سود کی، غیبت کی، چوری کی، گالیوں کی، گانوں کی، بد نظری کی، بدگوئی کی جتنی برائیاں ہیں ان تمام سے زندگی کی صفائی کا راستہ …نماز۔ اخلاق کی خوبی، ایمان کا نور، قرآن کی تلاوت کا نور، اللہ کے ذکر کا نور، ایک دوسرے کی حقوق شناسی اور اس کی ادائیگی کا نور، اللہ کو راضی کرنے کا نور، یوں کہ ان سب کے نور کے راستے سے زندگیوں کو منور کرنے کا راستہ… نماز۔ تمام گندگیوں اور آلائشوں سے پاکی کا راستہ… نماز اور تمام خوبیوں اور کمالات کے حاصل ہونے کا راستہ… نماز اس لئے یاد رکھنا۔ ہمارا کام بہت سیدھا بہت آسان عام فہم … کلمہ بناؤ، نماز بناؤ، ہماری تو کلمہ نماز کی محنت ہے۔کلمہ بنانے کا کیا مطلب؟ پہلی بنیاد کلمہ ہے، کہ کلمہ کیا ہے؟ کہ اللہ کے علاوہ جو کچھ جہاں کہیں جس شکل میں ہے اس شکل کا تاثر دل کی دنیا سے نکل جائے، شکل ہو زمین کی یا آسمان کی چاند کی۔۔۔۔۔۔۔۔ شکل ہو یا سورج کی، دریا کی۔۔۔۔۔۔۔۔ شکل ہو یا سمندر کی، پہاڑ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔شکل ہو یا اس کی چوٹی کی، کوڑی کی ۔۔۔۔۔شکل ہو یا کروڑ کی، بوند ہو یا۔۔۔۔۔۔ ۔ٹھاٹھے مارتا سمندر ہو، جبرئیل ہو۔۔۔۔ میکائیل ہو، اسرافیل ہو یا ملک الموت ہو جو کچھ اللہ کے علاوہ ہے، اس کے ہاتھ میں نہ نفع ہے نہ نقصان ،