خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
خدا دیں گے… ہماری ماؤں اور بہنوںکو حضورؐ کی باتوں کو سینے سے لگانے… آنکھوں میں بٹھانے اور زندگیوں میں اتارنے پر خدا جو دیں گے۔ ہم آپ اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ہم دنیا میں تصور اور خیال نہیں کرسکتے۔نبی کی تسلی کا ذریعہ عورت بنتی ہے عورت کی زندگی کا رخ اگر صحیح ہوجائے، تو نبی کی تسلی کا ذریعہ عورت بنتی ہے۔ یاد تو کرو… حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی آئی اور آپؐ پسینے میں شرابور تشریف لائے اور فرما رہے ہیں۔’’زَمِّلُوْانِیْ زَمِّلُوْانِیْ ‘‘مجھے جلدی سے کمبل اوڑھا دو۔ مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ آپ انتہائی گھبرائے ہوئے اور پسینے میں تھے۔ اس موقع پر حضرت خدیجۃ الکبریٰ جو آپ ہی جیسی ایک عورت ہیں… انہوں نے تسلی دی اور یوں کہا: ’’لَایُفْنِیْکَ اللّٰہُ اَبَدًاِنَّکَ تَحْمِلُ الکل تُکْرِمُ الضَّیْفَ تَھْدِیْ الضَّالَّ۔ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہر گز نہیں ہوگا… اللہ آپ کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گا… آپ مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں… آپ راستہ گم گئے ہوئے انسانوں کو ہدایت کا راستہ بتلاتے ہیں۔اندھی لولی لنگڑی بہری دُلہن (آمدم برسرمطلب) تو وہ صاحب سیب کی حقیقت معلوم کرنے اور مالک کی اجازت حاصل کرنے کی خاطر جس رُخ سے سیب آیا تھا… چل پڑے، چلتے چلتے سیب کے ایک باغ میں پہونچے۔ یہ قرینہ تھا اس بات کا کہ سیب اسی باغ کے کسی درخت سے ٹوٹ کر سمندر میں جاگرا اور بہہ پڑا تھا۔ مالک سے ملے اور آنے کی وجہ بتائی۔ اس سیب کے کھانے پر معافی کے طلب گار ہوئے۔ مالک نے کہا معاف تو کروں گا مگر ایک شرط پوری کرنی ہوگی۔ ان صاحب نے کہا