خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
میاں بیوی کا جوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نندبھاؤج کا جوڑا ہے چھوٹی بڑی کا جوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پڑوسن پڑوسن کا جوڑا ہے جن کے لئے زندگی کی جونسی لائن ہے… اللہ کا حکم اور حضرت رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا نورانی طریقہ جس گھر میں…جس عورت میں… جس ساس میں… جس بہو میں… جس بھابھی میں… جس دیور میں… جس نند میں بھی یہ صفات ہوں گی… خدا کے یہاں اس کی ایک حیثیت ہے۔ اس کا ایک مقام ہے۔ اس کے علاوہ چیزیں کسی کے پاس کتنی ہی ہوں ایک نہیں سات دنیا کے برابر کسی کے پاس سامان کیوں نہ ہو… لیکن اگر وہ ایمان سے کورا ہے… توحید سے خالی ہے… خوفِ خدا اس کے اندر نہیں ہے… فکرِ آخرت اس میں نہیں ہے …اللہ اور رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو وہ نہیں جانتا… حرام اور حلال کی تمیز وہ نہیں کرتا تو اس کی حیثیت خدا کے یہاں ایک کوڑی کے برابرکی نہیں۔ چاہے وہ اپنے ذہن میں اپنے آپ کو جو چاہے سمجھتا رہے۔ لیکن خدا کے یہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔عورتوں میں ایک خاص بات اللہ تعالیٰ نے عورتوں میں ایک خاص بات رکھی ہے۔ عورتوںکی بات یہ ہے کہ عورت کی زندگی کا رخ اور عورت کے دل کا رجحان جس طرف ہوجائے… اس لائن کی چیزیں وجود میں آنی شروع ہوجاتی ہیں۔ عورت کی زندگی کا رخ اگر غلط ہوجائے… بگاڑ کی طرف ہوجائے… معصیتوں کی طرف ہوجائے… اور اپنی خواہشات کی طرف ہوجائے… تو اس دنیا میں فساد ہی فساد عورت کے راستے سے آتا ہے ۔ اگرعورت کی زندگی کا رخ صحیح ہوجائے… ایمان کی طرف … اخلاق کی