خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
تاجرو! ……اسلام کے ساتھ چلو کاشتکارو! …اسلام کے ساتھ چلو مزدرو! ……اسلام کے ساتھ چلو سرمایہ دارو! …اسلام کے ساتھ چلو حاکمو! ……اسلام کے ساتھ چلو غریبو! ……اسلام کے ساتھ چلو عورتو! ……اسلام کے ساتھ چلو عوام !……اسلام کے ساتھ چلو خواص !……اسلام کے ساتھ چلو فدوروا حیث دار ……جہاں جہاں سے جس کا تعلق ہے سب سے ایک ہی حکم ہے، ایک ہی مطالبہ ہے۔شریعت مطہرہ کی تشبیہ سادہ پانی سے لیکن میرے دوستو! سب جانتے ہیں، نبی جو مثال دیتے ہیں وہ بہت آسان، بہت سادہ اور بہت عام فہم، جیسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری شریعت مطہرہ کو اور جو کچھ آپ لے کر آئے بہت سادہ انداز میں پانی کے ساتھ تشبیہ دے کر فرمایا مُثَلِی وَمَثَلُ مَابعَثَنِیَ اللُّہُ مِنَ الْعِلْمِ وَالْہُدٰی کَمَثَلِ الْغَیْثِ، میری اور میرے ساتھ جو کچھ آیا ہے علم و ہدایت سے اس سب کی مثال پانی جیسی ہے کہ پانی وہ چیز ہے کہ دنیا میں کوئی فردبشر! کسی شعبہ سے اس کا تعلق ہو