خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
ہے … بس پھر اس کی زندگی پر… اس کی موت پر… لاکھوں لاکھوں کی ہدایت… ۔ میرے دوستو ! زندگی اس کا نام نہیںہے …کہ راتیں گذاردی … دن گذاردئے … مہینے اور ہفتے گذاردئے … سال گذاردئے …اور زندگی پوری کرلی… ارے زندگی! وہ زندگی …کہ ایک کی زندگی …لاکھوں لاکھوں کی زندگی سنوارنے کا سامان بن رہی ہو… اور ایسی زندگی جینے والا جس دن اس کی موت آئے … اس کا جنازہ اُٹھ رہا ہو اور لاکھوں لاکھوں کو اپنی غلط زندگی پر اور زندگی کی برائیوں پر ندامت پیدا ہورہی ہو ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو محنت مرحمت فرمائی ہے اور ہمیں حضرت رسول پاک کا جو امتی بنایا ہے اتنی نعمتوں کے درمیان ہمیں ڈھانپ دیا ہے … یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے اللہ پاک نے ہمیں یہ کام کیسا دیا ہے اور اس کی کیا تاثیر ہے ؟آتش نمرود اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سخت آزمائش عرض میں یہ کررہا تھا کہ ابراہیم علیہ السلام نے جب آواز لگائی تو نمرود کو آیا غصہ نمرود اور اس کا پورا نظام خراب ہوگیا، حرکت میں آگیا، ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ جلوائی اور کیسی آگ ؟ اوہو! دنیا میں آج تک اتنی آگ نہیں جلی کہ ابراہیم علیہ السلام اسی آگ میں جل جاتے مرجاتے اور قصہ ہی ختم ! آگ اتنی زور کی تھی کہ کوئی قریب میں جاکر ڈال نہیں سکتا تھا ، گو پھن میں رکھ کر اُٹھایا ، اب جب اٹھایا اور گرنے والے ہیں… تو ایک آزمائش آگئی … صاف نظر آرہی ہے آگ … اب گرے تب گرے …وہ آگ کا سمندر … آنکھیں یہ د کھا رہی ہیں… اللہ اپنی قدرت کے مظاہرے کررہے ہیں … آزمائش کیا آئی؟ بڑی عجیب آزمائش آئی… فرشتے کے راستے سے… فرشتے تو پاک مخلوق ہیں … فرشتہ آکر کہہ رہا ہے کہ اگر آپ کہیں تو میں آپ کی مدد کردوں آگ بجھادوں … آپ جلنے سے اور مرنے سے بچ جائیں گے … اب یہ اتنا سخت امتحان تھا … اس لئے یاد رکھنا ! آدمی پر مختلف قسم کے