خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
حضورؐ اس کی دعائیں کیا کرتے تھے، آپ ؐ کی دعاؤں میں ہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ اِیْمَاناً کَامِلاً، وَیَقِیْناً صَادِقاً حَتّٰی اَعْلَمَ اَنَّہٗ لَایُصِیْبُنِی اِلَّامَا کَتَبْتَ لِیْ۔ اے اللہ! میں تجھ سے کامل ایمان کا سوال کرتا ہوں، اور ایسے سچے یقین کا سوال کرتا ہوں کہ میرے اندربھیتر یہ بات اتر جائے کہ جو تو نے لکھا ہے وہی ہو کر رہے گا، کسی کے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ کون مانگ رہا ہے؟ حضورؐ کبھی آپ دعا مانگ رہے ہیں اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَالُکَ اِیْمَاناً یبُاَشِرُقَلْبِی، اے اللہ! تجھ سے ایمان مانگتا ہوں، کیسا ایمان؟ میرے رگ و ریشہ میں رچ بس جائے کبھی آپؐ مانگ رہے ہیں۔ اللھم حبب الی الایمان و زینہٗ فی قلبی اے اللہ میری محبوب ترین چیز ایمان کو بنادے کسی کا محبوب حکومت ہے …… کسی کا محبوب عہدہ ہے کسی کا مجبوب دولت ہے …… کسی کا محبوب کچھ ہے اے اللہ۱ میری محبوب ترین چیز ایمان بنادے، اور جتنا ایمان محبوب، اتنا ہی ایمان کے خلاف کی زندگی میرے دل میں مکر وہ و مبغوض بنادے،دل کا ڈیکوریشن وَزَیِّنْہٗ فِی قَلْبِی اور میرے دل کا ڈیکوریش! آج کل ڈیکوریشن کی بہت فضا ہے نا، مکان کا ڈیکوریشن… کارخانہ کا ڈیکوریشن آفس کا ڈیکوریشن … شادی کا ڈیکوریشن