خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
الحمدللّٰہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی امابعد! فأعوذ باللّٰہِ من الشیطان الرجیمo بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمo خطبۂ مسنونہ کے بعد!صفحات قرآن اور لمحات حیات میرے دوستو، بزرگو اور دینی بہنو! اللہ جل شانہٗ وعم نوالہٗ نے حضرت رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرماکر اور آسمان سے کتاب اتار کر انسانوں پر بہت بڑا کرم اور احسان فرمایا ہے… اللہ تعالیٰ اگر قرآن کریم جیسی کتاب نہ دیتے یا صرف کتاب دے کر ہماری سمجھ پر چھوڑ دیتے تو بھی مشکل تھی… لیکن ساتھ ہی ساتھ قرآنی احکامات پر چل کر دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو معبوث فرمایا… اسی لئے ایک مرتبہ صحابہ کی ایک جماعت آئی