خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ساتھ قربانیاں ہیں ۔ذمہ داری پوری ہونے پر ہدایت کی لہر چلتی ہے : پھر قربانیوں پر خدا نتیجے دکھاتا ہے ، قربانی کسی کی خدا ضائع نہیں کرتا۔ عرض میں یہ کررہا تھا کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے زندگی کے ہر شعبہ میں ہمیں عملی طور پر چل کر دکھایا… مکی زندگی کے تیرہ سال… اور مدینہ منورہ کے دس سال … وہ بدر … وہ احد … وہ خندق … وہ صلح حدیبیہ… وہ عمرۃ القضا ، ان تمام موقعوں پر جو جو حالات پیش آئے ، اور ان تمام کے نتیجے میں ہدایت کی جو لہر چلی۔ ’’ اذاجاء نصر اللّٰہ والفتح و رئیت الناس یدخلون فی دین اللّٰہ افواجا‘‘ (پ ۳۰،سورۂ النصر ) کہ جب قربانیاں اپنی سطح کو پہنچ جاتی ہیں … جب مجاہدے اپنی سطح کو پہنچ جاتے ہیں … جب اخلاص اپنی سطح کو پہنچ جاتا ہے … جب تعلق مع اللہ جب فکر آخرت … جب خلق خدا کے ساتھ شفقت … جب دعوت کی محنت … امت کا درد… امت کا غم …… امت کی فکر … کام کرنے والوں میں اپنی سطح کو پہنچ جاتا ہے تو پھر ان پر رکھ کر اللہ ہدایت کی لہریں چلاتا ہے ، ’’یدخلون فی دین اللّٰہ افواجا‘‘ کہ تم چاہے مر کر اپنی قبروں میں چلے جاؤ، تمہارے نامۂ اعمال میں قوموں کی قوموں کی ہدایت لکھی جائے گی ، یہ سارا بتا کر عملی طور پر کرکے بتادیا کہ اب یہ تمہیں کرنا ہے ۔