خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
کاروبار سے… بچیوں کی شادیاں ہوگی مٹی کے کاروبار سے… جتنی ضروریات ہیں … جتنی تعلیم و تربیت… جتنے کپڑے… چھتڑے… لتھڑے اور جتنی چیزیں اور مسائل سب اس سے حل ہوں گے اور چاہتا یہ ہے کہ جتنے لوگ ہیں سب مٹی بیچنے والے بن جائیں… عجیب بات! جتنے انسان اتنی زبانیں جتنی زبانیں… اتنی آوازیں اور ہر ایک کو اپنی آواز …پر دعویٰ۔مادی آواز اور روحانی آواز کا فرق: اور عجیب بات کہ جس نے اس کائنات کا وجود دیا، کوئی نہیں تھا اللہ تھے۔ کوئی نہیں رہے گا اللہ ہونگے… وہ ایک اکیلا تنِ تنہا بلا شرکت غیر جس نے تمام کائنات کو وجود دیا …اس نے انسانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جو انتظام کیا کہ … ان کی زندگیاں بھی صحیح ہوں…… ان کی زبانوں کے بول بھی صحیح ہوں… ان کی آوازیں بھی صحیح ہوںاور جو کچھ صحیح ہے …وہ اِن کی سمجھ میں آجائے اور اس کی یہ آواز لگانے والے بن جائیں اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں انسانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے پاس سے نبیوں کو بھیجا، اپنے پاس سے پیغمبروں کو بھیجا اور اپنے پاس سے آسمان سے کتابیں اور صحیفے اتارے …… حضرت آدم علیہ الصلوۃ والتسلیم سے لے کر حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تک جتنے بھی نبی آئے جتنے بھی پیغمبر آئے ان سے بھی اللہ نے آواز لگوائی… تمام انسانوںکی آواز ایک طرف … اور تمام نبیوں اور پیغمبروں کی آواز ایک طرف … ہر زمانے میں انسانوں نے جتنی قومیں پہلے گذر یں… اور جتنی صدیوں میں انسان گذرے ہیں …ہر زمانے میں انسانوں نے آواز لگائی ہیں لیکن ہر زمانے میں انسانوں کی آوازوں کا تعلق مخلوقات سے رہا ہے… انبیاء علیہم الصلوۃ والتسلیم کے راستہ سے جو آواز