خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
عورتوں کے لئے جماعت نہیں… عورتیں اولِ وقت میںپانچ وقت کی نماز اپنے گھر میں پڑھ رہی ہوں… صبح و شام کی تسبیحات… قرآنِ پاک کی تلاوت اپنے گھروں میں ہو۔ یہ فضائل کی کتاب اس کا حلقہ ہر گھر میں ہو۔ اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ ان ساری چیزوں پر عمل کرنا اور ان ساری چیزوں کو زندگی میں سمیٹ دینا آسان اس وقت ہے جب ہم میں سادگی آئے۔ جب سادگی نکلتی ہے تو پھر ایک چیز نہیں آتی۔ کسی ایک چیز کا فیشن آتا ہے، اس کے لوازمات بہت سارے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ یوں ہونا چاہیے، اس کے ساتھ یوں ہونا چاہیے سارا وقت ہی لے لیتے ہیں۔ پھر ہمارے پاس تعلیم کا، تسبیح کا، تلاوت کا وقت ہی نہیں رہتا۔ اس لئے نمازوں کا اہتمام… قرآنِ پاک کا اہتمام… تسبیحات کا اہتمام… گھروں کے اندر تعلیم کا اہتمام… اپنے بچوں کی تربیت… اپنی تعلیم… یہ چند چیزیں اگر عورتیں اپنے گھروں میں رہتی ہوئی کریں اور پھر اپنے بھائیوں کو مردوں کو آمادہ کرکے اللہ کے راستے میں ان کے وقت لگوانا اور ان کے چلّے اور چار مہینے کے لئے بھیجنا۔ اس کے لئے فکر پیدا کریں، تو ا نہیں گھر بیٹھ کر وہ ملے گا جو اللہ کے راستے میں ملے گا۔نور والی رات اور نورانی مہینہ سے کنکشن میری محترم دینی بہنو! آخری بات یہ عرض کردوں کہ کچھ دنوں کے بعد ایک بہت بڑی رات آرہی ہے، ’’شب برأت‘‘ اور پھر اس کے چند دنوں کے بعد ایک بہت بڑا عظیم مہینہ آرہا ہے جو خالص خدا سے تعلق پیدا کرنے کا۔ اپنی آخرت بنوانے کا… اپنی قسمت کھلوانے کا… اپنے نصیبوں کے جگانے کا اور خدا کی نعمتوں کے دہانے اپنے لئے کھلوانے کامہینہ آرہا ہے۔ رمضان المبارک کے روزے رکھے جارہے ہوں، تراویح کا اہتمام ہورہا ہو۔ غیبتوں سے… جھوٹ سے…چغل خوری سے… بلکہ ہر وہ چیز جس کو رمضان کے علاوہ میں کرتے تھے اس سے بچ رہے ہوں اور رمضان کی پوری فضا بنی ہوئی ہو۔ الحمد للہ اس وقت