خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اقتباس جب دنیا کی عظمت، دنیا کی وقعت، دلوں میں گھر کر جائے گی تو ہیبت اسلام و ایمان تمہارے دلوں سے نکل جائے گی۔ جب تم اپنا اصلی کام …جس مقصد کے لئے بھیجے گئے ہو قرآن ڈنکے کی چوٹ کہہ رہا ہے کُنْتُمْ خَیْرَاُمّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُوْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ۔ تم نے ماؤں کے پیٹ سے جنم ہی اس لئے لیا ہے جتنے تمہارے نبی اونچے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔تمام نبیوں میں اتنی یہ امت بھی اونچی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام امتوں میں لیکن… تمہاری اونچائی کی بنیاد …… تمہارے بڑے بڑے مکانات نہیں ہیں تمہارے لمبے چوڑے زمیندارے نہیں ہیں تمہارے بینکوں کی بینک بیلنس نہیں ہے تمہارے دنیوی نقشے اور شکلیں نہیں ہیں تمہاری خیریت…تمہاری اونچائی… دعوت کے کام کی وجہ سے ہے خدا کی مخلوق کو بھلی باتوں کا حکم کروگے… برائی سے بچاؤ گے۔ اگر دیکھا بھی اس نے سارے عالم کو تو کیا دیکھا نظر آئی نہ کچھ اپنی حقیقت جام سے جم کو