خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
اگر کسی کی عمر سترّسال کی ہے تو آدھی راتیں نکال دو ،کتنی رہ گئی؟ پینتیس ۳۵،پینتیس میں سے پندرہ سال بالغ ہونے سے پہلے کے نکال دو ،بیس رہ گئی،اس میں بھی بیماری سیماری … کل بیس سال …اور آخرت کا ایک دن پچاس ہزار سال کے برابر…اس آخرت کے ایک دن کے مقابلہ میں دنیا کی چند روزہ زندگی…سکنڈوں کا حساب بھی نہیں بیٹھتا…لیکن اگر اس کو پابندیوں کے ساتھ گزار لیا … اپنے پہ قابو پالیا …اپنے پر کنٹرول کرلیا …ہر موڑ پر یہ معلوم کیا کہ اللہ کا حکم کیا ہے …نبی کا طریقہ کیا ہے؟اللہ کے راستہ میں نکلنے کا مقصد اسی لئے اس راستہ میں جو جماعتوں میں نکلنا ہوتا ہے …چار چار مہینہ … چھ چھ مہینہ … چلہ… پیدل سواری … اندر… باہر کیا کرنا ہے ؟ کیوں نکلنا ہوتا ہے ؟ …کہ… جو جہاں ہوتا ہے … امیر امارت میں۔۔۔۔۔۔۔۔غریب غربت میں تاجر تجارت میں ۔۔۔۔۔۔۔ کاشتکار کاشتکاری میں مالدار مالداری میں ۔۔۔۔حاکم حکومت میں جو جہاں ہے ہر ایک اپنے اپنے خانے میں اللہ کی مان کر چلنے والا بن جائے … نبی کے طریقہ کے مطابق چلنے والا بن جائے …اس کی مشق کے لئے جماعتوں میں نکلنا ہے… اس کے لئے اپنی جان و مال کا کھپانا ہے ۔ یوں کہ اگر یہ چند روزہ اپنے پر پابندی کرلیتا ہے ، تو خدا اس کے اختیارات میں وسعت کیسی دے گا ؟ یوں کہ یہاں اگر اپنے اختیارات پر کنٹرول کرلیا، ہاں زبان تو دی ہے بولنے کے لئے ۔ جہاں کی یہاں بھی لگا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہاں کی یہاں بھی لگا سکتے ہیں