خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
کسی طبقہ سے اس کا تعلق ہو دنیا کی کسی سمت میں رہتا ہو کوئی سی زبان بولتا ہو، کسی خاندان و برادری سے اس کا تعلق ہو ……کوئی ایک فرد بشر ایسا نہیں جسے پانی سے استغنا ہو، جسے پانی کی ضرورت نہ ہو، پوری شریعت مطہرہ کو پانی کے ساتھ تشبیہ دے کر …پوری بشریت کے نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیغام پہنچا دیا کہ……پانی سے کسی جاندار کو استغنا نہیں جس طرح تمہیں پانی سے استغنا نہیں، اور پانی کے بغیر تم نہیں رہ سکتے…… اسی طرح میری شریعت سے تم میں سے کسی کو استغنا نہیں ہوسکتا …… فجعلنا من الماء کل شی حی (پ ۱۷، آیت۳۰،سورۂ انبیاء) یہ تو نص قطعی ہے، یہ تو قرآن ہے کہ ہر ایک کی زندگی کے راز پانی میں مضمر و پوشیدہ ہے کہ جس طرح پانی سے کسی کو استغنا نہیں، اسی طرح میری والی شریعت سے میرے والے دین سے میرے والے علم سے میرے والی ہدایت سے ……کسی کو استغنا نہیں ہوسکتا، اور اسی کے ساتھ ساتھ پانی کہ اس کی کیا اہمیت ہے انسانی زندگی میں کہ جتنے چاہے اعلی قسم کے شربت پی لیں اعلیٰ قسم کی ٹھنڈی بوتلیں پی لیں