خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
ایک خونریزی تھی، سفاکی تھی، اور ان کے مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آرہا تھا…… قربان جائیے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کو ایک محنت میں لگا دیا کہ اوسیو!… تم بھی ایمان کی دعوت دو اور ایمان بناؤ۔ خزرجیو!… تم بھی ایمان کی دعوت دو اور ایمان بناؤ کہ ایمان اخوت لاتا ہے… ایمان بھائی چارگی لاتا ہے… ایمان عداوتوں کو صداقت سے اور دوستیوں سے بدلا کرتا ہے…… ایمان صداقت لاتا ہے …… دوستی لاتا ہے …… محبت لاتا ہے۔ ان الذین آمنوا وعملوا الصلحت سیجعل لھم الرحمن ودا (پ ۱۶آیت۹۶سورۂ مریم ) کہ جب ایمان آئے گا۔۔۔۔ عداوتیں دوستیوں میں بدل جائیں گی جب ایمان آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔بداخلاقی اخلاق سے بدل جائے گی جب ایمان آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ظلم وسفاکی عدل و انصاف سے بدل جائے گی کہ ایمان …ایمان… ’’مَنْ اَصْلَحَ مَابَیْنَہٗ وَبَیْنَ اللّٰہِ … قربان جایئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ سمندر کو کوزہ میں بند کردیا۔اللہ کتنے بڑے ہیں : اسی کے ساتھ ایک اللہ کی ذات کہ اللہ کون ہے؟ بہت بڑے اللہ اکبر کبیرا۔ اللہ بہت بڑا ہے بے شک سب سے بڑی ذات اللہ کی، کہ اللہ کتنے بڑے ہیں؟ اتنے بڑے ہیں اتنے بڑے ہیں، کہ تمام نبی تمام پیغمبر اللہ کی بڑائی کوبولیں تمام صحابہ تمام اولیاء تمام قطب تمام ابدال تمام مسلمان، تمام مرد، تمام عورتیں