خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
انسان میں خیر و شر دونوں مادے ودیعت ہیں موت سے پہلے پہلے ہر انسان کے پاس جان و مال پر اس کا دیا ہوا ختیار ہے، یہ اختیار دونوں طرح کا ہے اپنی جان و مال کو خیر و شر دونوں راہ میں استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ان تمام اختیارات کو … نیکی میں… بھلائی میں… اچھائیوں میں … ایمان پر… عبادت پر… اخلاق پر… خدا کی مخلوق کو راحت پہنچانے پر اپنی قبر بنانے پر… اپنی آخرت کی تیاری پر خدا کی مخلوق کو بھولے اور بھٹکے راستے سے صحیح راستے پر ڈالنے پر خدا رسول کا تعارف کرانے پر سچائی پر… امانت پر عفت پر… پاکدامنی پر… خوف خدا پر اس پر استعمال کرو یا… اس کے برعکس جان و مال کے اختیارات ہر ایک کو اس پر بھی ہیں بے دینی پر… بددینی پر… بے عملی… بدعملی پر… بے ایمانی پر… مردم آزاری پر خدا ناپرستی پر… آخرت سے آنکھیں بند کرکے جینے پر… اورخدا کی مخلوق کو ورغلانے… بہکانے… ریشہ دوائیاں کرنے اور خدا کی مخلوق کو خدا… رسول سے دور کرنے پر ہر مردو عورت کے پاس اللہ کی دی ہوئی یہ دو طاقتیں ہیں ایک جان کی اور ایک مال کی۔ جتنے انسانی طبقات ہیں تاجروں کے بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاشتکاروں کے بھی ہین مزدوروں کے بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کارخانہ داروں کے بھی ہیں زمین داروں کے بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔ حاکموں کے بھی ہیں