خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ایک حکومت تمہاری ہے اور ایک حکومت عبداللہ ابن مبارک کی ہے کہ ان کی چھینک پر ہزاروں دل حرکت میں آگئے۔ میری محترم دینی بہنو! پھر اللہ نے ان کے راستے سے دین کو دنیا میں جو پھیلایا ہے اور علم حدیث کو دنیا میں پھلایا ہے… ہم سوچیں کہ یہ کس ماں کے بچے تھے… اُس ماں کے بچے تھے جو اندھی بھی تھی… لنگڑی بھی تھی اور شاید کہ گونگی بھی تھی حرام کے اعتبارسے۔غیبت کی نحوست ہمارے یہاں عام عادت ہے کہ جب دو چار بیٹھ جاتی ہیں تیری میری شروع کردیتی ہیں… اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔ اب آگے رمضان کے لمبے دن آرہے ہیں جو کاٹے نہیں کٹتے۔ اب اس میں دو چار بیٹھ گئیں اگر غیبت کی تو خدانخواستہ وہ تو روزہ ہی ختم اور کتنی نحوست ہے غیبت میں ’’اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا‘‘ غیبت کو تو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے زنا اور بدکاری سے بھی زیادہ سخت بتلایا ہے… جبکہ ہمارے گھروں کا گویا ایک عام رواج بنا ہوا ہے۔ ہماری محفلوں کا ہماری مجلسوں کا… جب بھی دو چار بیٹھیں گی، اللہ ہمیں اس سے بچائے۔ میری محترم دینی بہنو اور میرے بھائیو۱ یہ اس ماں کے بیٹے تھے… جس ماں کی آنکھیں جس ماں کے کان جس ماں کے ہاتھ… جس ماں کے پیر… اور جس ماں کی زبان پر کنٹرول تھا۔ خدا کے احکامات کی تابعداری اور دینداری جب ماؤں میں آتی ہے تو مردوں میں بھی آتی ہے۔دنیا کی حقیقی آبادی