خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
تمہاری شخصی زندگی … تومنون بااللّٰہ … یہ نہیں کہ سارے جہاں کا درد اپنے جہاں سے بے خبر نہیں، ہمیں سب کو لے کر چلنا ہے … اپنی شخصی زندگیوں کو بھی بنانا ہے۔اعمال سے طبیعت کیوں گھبراتی ہے اپنے اندر میں ایمان کی طاقت کہ جس ایمان میں روز ترقی ہو رہی ہو جس ایمان کی بنیاد … کہ زمین سے لے کر آسمان تک … مشرق سے لے کر مغرب تک۔ ذرے سے لے کر پہاڑ تک… چیونٹی سے لے کر جبریل تک۔ قطرے لے کر ٹھاٹھے مارتے سمندر تک… کوڑی سے لے کر کروڑوں تک اور سوئی سے لے کر ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم تک لا الہ … کوئی کچھ نہیں … الا اللّٰہ … ایک اکیلی ذات اللہ کی ہے۔ محمد رسول اللہ… کہ میرے گھر کے سوئی تاگے کی ضرورت سے لے کر … میرے جنت کے داخلہ تک ۔ میری زندگی کی جتنی نشیب و فراز… اور جتنی اونچ نیچ اور مسائل سے دوچار ہونا ان تمام میں کامیابی کی راہ … صرف اور صرف … محمد رسول اللہ ؐ کے اعمال ہی میں ہے۔ اگر میرے پاس کھانے کو لقمہ نہیں ہے … تن ڈھانکنے کو چتھڑا نہیں ہے سر چھپانے کو جونپڑا نہیں ہے … کوئی مجھے ادھار نمک دینے کو تیار نہیں ہے لیکن اگر میرے پاس محمدؐ کے اعمال ہیں تو خدا مجھے دنیا میں بھی اور خدا مجھے آخرت میں بھی کامیاب کرے گا۔ یہ یقین اندر میں ہو اور اس یقین میں روز اضافہ ہو رہا ہو کہ پھر اعمال کی طرف طبیعت چل رہی ہو ۔