خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اسی لئے جب یہ کوئی اپنی غلطی کرتا ہے ، جب یہ کوئی چوک کرتا ہے … تو اللہ پاک چونکہ رب العالمین ہیں … ارحم الراحمین ہیں، اکرم الاکرمین ہیں … کیا ماں باپ کو اپنی اولاد سے پیار ہوگا جو خدا کو اپنی مخلوق سے پیارہے ۔گھوڑے کی عجیب صفات ، پہلی صفت اسی لئے بہت پیار بھرے انداز میں اس آدم کے بچے کو سمجھا رہے ہیں اور کیسی شاندار قسمیں کھائی … اور کیسی مثال دی ہے … ایک ان پڑھ سے ان پڑھ … ناسمجھ سے ناسمجھ اگر سمجھنا چاہے… اور اپنی راہ سیدھی کرنا چاہے بآسانی کرسکتا ہے ۔ وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحاً، فَالْمُغِیْراتِ سُبْحًا ، فَاَثَرْنَ بِہٖ نَقْعًا، فَوَسَطْنَ بِہٖ جَمْعًا اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّہِ لَکَنُوْدٌ۔ پوری سورت میں کہنا تو اتنا ہے کہ انسان اپنے خالق و مالک کا … اپنے پالنہار و پرودگار کا بڑا ہی ناقدرا ہے ، کہنا تو اتنا ہی ہے۔ قسمیں کس کی کھائی ؟ گھوڑے کی ، اس کی ٹاپ … اس کی ٹاپوں سے نکلنے والی چنگاریوں کی ۔ اس کے صفوں کو چیرتے پھاڑتے آگے بڑھ جانے کی … اپنے مالک کی طاعت میں جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے کو جھونک دینے کی … اس لئے کہتے ہیں کہ گھوڑے میں بڑی صفات ہیں ، گھوڑے کی ایک صفت یہ ہے کہ میلوں کا سفر کرکے آیا ہو بڑی بڑی مسافتیں قطع کرکے آیا ہو،تھک کر چور ہو اصطبل میں اور اپنی گھوڑال میں ٹانگیں پھیلا کر سو رہا ہو،رات اندھیری ہو لیکن اگر چلنے کی چاپ سن لے،آدمی کے پیروں کی آواز سن لے ایک دم سے کھڑا ہو جاتا ہے…اس خیال سے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آنے والا میرا مالک ہو…میرا چارہ دینے والا …میرے دانہ پانی کا خیال