خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ہیں…… معاشرت صحیح ہورہی ہو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم کرکے دکھائی ہے…… اور جس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل رہبری فرمائی ہے…… اور اخلاق و صفات و عادات صحیح ہوں کہ زندگیاں اس سے سنور رہی ہوں آراستہ ہو رہی ہوں …… ان سب کا دارو مدار عقیدہ کے صحیح ہونے پر ہے۔ یقین کے صحیح ہونے پر ہے ایمان کے صحیح ہونے پر ہے اسی لئے تمام نبی، تمام پیغمبر علیہم الصلوۃ والتسلیمات جو اپنی اپنی امتوںکے لئے نمونہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو پوری بشریت کے لئے نمونہ ہیں…… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبری کا پہلا دن…… وہ ایمان کی دعوت ہے ۔ ’’اَیُّھَا ٰالنَّاسُ قُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ تُفْلِحُوْا‘‘ تو جس نے اپنے اور اللہ کے درمیان کے معاملہ کو ٹھیک کرلیا اللہ خود اس کے اور تمام انسانوں کے درمیان معاملہ کو ٹھیک کردے گا، اللہ کے ساتھ معاملہ کے ٹھیک ہونے ہی کانام ایمان ہے۔ایمان کی پہلی بنیاد : اللہ کے ساتھ معاملہ کے ٹھیک ہونے کی پہلی بنیاد یہ ہے کہ ایک اکیلے اللہ کے علاوہ جو کچھ جس شکل میں ہے آسمانوں کی شکل میں ہے۔ زمین کی شکل میں ہے پہاڑوں کی شکل میں ہے کوڑی کی شکل میں ہے کروڑوں کی شکل میں ہے