خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
دعوت !۔۔۔۔۔۔۔ دعوت معاشرے میں پاکی لاتی ہے دعوت اخلاق میں بلندی لاتی ہے دعوت معاملات میں صفائی لاتی ہے دعوت ایمان میں قوت لاتی ہے دعوت عبادت میں جان لاتی ہے خدا دعوت کی حقیقت کو ہم پر کھولے اور خدا دعوت کی اہمیت کو ہم پر کھولے اور اس کے تقاضوںکے لئے ہم اہتمام کرنے والے بن کر جان و مال کی ترتیب بنائیں۔اُمت کے بگاڑ کا بنیادی سبب : اسی لئے میں نے عرض کیا کہ یہ جتنے بگاڑ کو اُمت رو رہی ہے اس کا پہلا سبب جب اُمت کے ہر طبقہ کے ہر آدمی نے ۔۔۔تاجروں نے کاشتکاروںنے مالداروںنے غریبوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حتی کہ رکشہ چلانے والوں نے روز کی مزدوری کرنے والوں نے جوانوں نے مردوں نے عورتوں نے ہر طبقہ نے جب سے یہ سمجھ لیا ہے کہ جان میری ہے …مال میرا ہے… جہاں چاہوں … جتنا چاہوں… جیسا چاہوں… اپنی خواہش پر… اپنی چاہتوںپر… اپنی امنگوں پر… اپنے من کے چونچلے پورے کرنے پر… جب سے اُمت کی جان و مال