خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
الحمدللّٰہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی امابعد! فأعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم o بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمo خطبۂ مسنونہ کے بعد!زندگی نہایت ہی قیمتی سرمایہ: میرے بھائیو! دوستو! عزیزو! اور بزرگو ! اللہ جل جلالہ وعم نوالہ نے ہر انسان کو سب سے زیادہ قیمتی جو سرمایہ دیا ہے وہ اس کی اپنی زندگی ہے، انسان کی زندگی سے اس کے پاس اس سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے ۔ اس زندگی ہی کے استعمال پر بناؤ بگاڑ… تعمیرو تخریب … صلاح و فساد… سب کا دارو مدار اس انسانی زندگی کے استعمال پر ہے۔ حتی کہ جنت و جہنم کا بننا بگڑنا، آدمی کی آخرت کا بننا بگڑنا سب کا دارومدار اس سرمایہ کے استعمال پر ہے۔ اسی لئے ہر انسان سے حق تعالیٰ شانہٗ کا جو مطالبہ ہے ……اور یہ تو طے ہے کہ یہاں جو آیا ہے اسے جانا ہے، کسی شکل میں آیا ہو…… کسی گھر میں پیدا ہوا ہو……