خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
رخ پر پڑ جائے۔ اس میں مانو تا اور منشا زندہ ہوجائے۔ اس میں انسانیت اور آدمیت اجاگر ہوجائے۔ وہ خدا کا سچا بندہ بن جائے، جو جس دپارٹمنٹ میں ہے، وہی خدا کے خوف کے ساتھ جینے والا بن جائے۔ ایسی محنت ہندوستان کو کس نیکی کے بدلہ میں ملی ہے؟ بڑے بڑے ملک ترس رہے ہیں، رشک کررہے ہیں ۔ لیکن وہی بات … اللہ اس کی ناقدری سے ہماری حفاظت فرمائے، آج تک ہم نے اس محنت کی… محنت والوںکی … محنت کی جگہوں کی… اپنے جان و مال پر خدا کے دیے ہوئے اختیار کے استعمال کی جتنی ناقدری کی ہو اللہ اپنے کرم سے معاف فرما لے اور ہمیں سب کو اس کام کو اپنا کام بنانا ہے۔انسان کی سب سے پہلی نسبتـ میں جو کچھ ہوں سب بعد میں ہوں، بیوی کا شوہر بعد میں ہوں … میںبچوں کا باپ بعد میں ہوں۔ باغ کا مالک بعد میں ہوں… کارخانہ دار بعد میں ہوں میں کسی عہدے اور پوسٹ پر بعد میں ہوں سب سے پہلے اللہ کا بندہ ہوں۔ حضرت محمد ﷺ کا امتی ہوں… اللہ کی بندگی کے ساتھ نبی کی سچی غلامی کے ساتھ … اور نبی کے کام کو اپنا کام بنانے کے ساتھ زندگی کے آخری سانس تک اپنی زندگی کو لگانا ہے۔ ہم انسان ہیں… بشر ہیں… کھائیں گے … کمائیں گے… کپڑے پہنیں گے