خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
امت جو رو رہی ہے، جوان لڑکوں کو …… امت جو رو رہی ہے کنواری لڑکیوں کو امت جو رو رہی ہے گھروں کے ماحول کو … امت جو رو رہی ہے گھروں کی زبوں حالی کو یاد رکھنا !… یہ کپڑے … یہ چیتھڑے … اور یہ قسم قسم کے فرنیچر … یہ پیسے اور دولتوں کی بہتات یہ مکانوں کا عالی شان ہونا … اور یہ قسم ، قسم کی اعلیٰ سواریاں … خدا کی قسم ! اگر ان میں دین نہیں ہے، اور ان میں دین کی محنت نہیں ہے، اور ان میں اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے، …… تو یہ لڑکے … لڑکیاں ماں باپ کی عزتوں کا نیلام کروائیں گے،گنوادی ہم نے وہ میراث ہم ہوش میں نہیں ہیں، ہم دولتوں کے نشے میں ہے حضورؐ نے فرمایا تھا اِنَّکُمْ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِنْ رَّبِکُمْ مَالَمْ تَظْھَرْفِیْکُمْ سَکْرَتَانِ، تم صاف روشن دلیل پر ہو، تمہارے سر پر خدا کی رحمتوں کا ہاتھ ہے جب تک تم میں دو نشے نہیں ہوں گے، ایک دولت کا نشہ، عیش و عشرت کا نشہ اور ایک جہالت کا نشہ جہالت کیسی؟ اٹھارہ اٹھارہ سال کے نوجوانوں کو اپنی پاکی ناپاکی کے مسائل نہیں معلوم، نمازوں کا کوئی اہتمام نہیں، …… نشہ میں ہیں، دولت ہے، جہاں چاہے نکل گئے جس کے ساتھ چاہے نکل گئے خدا دیکھ رہاہے، … خدا ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نصیب فرمائے،