خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
خبردار کردیجئے اور آواز لگایئے وربک فکبر اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کیجئے کہ سب سے بڑی ذات اللہ کی۔ کرم اللہ کا ………فضل اللہ کا علم اللہ کا ……… عطا اللہ کی غضب اللہ کا ……… قدر اللہ کی جتنے وہ بڑے …ان کی صفات اتنی ہی بڑی ’’ وربک فکبر‘‘ اور یوں کہئے اللہ کی عظمت اللہ کی بڑائی جتنی دلوں میں اترتی چلی جائے گی ، اتنا ہی اللہ کے غیر کی چھوٹائی سمجھ میں آتی چلی جائے گی۔عظمت و بڑائی کی عمدہ مثال ایک بچہ تھا، اس کو اس کے استاد نے بلیک بورڈ پر ایک لکیر کھینچ کر کہا کہ بیٹے! اس لکیر کو چھوٹا کردو، لیکن لکیر کو ہاتھ نہیں لگانا ہے، بغیر ہاتھ لگائے اس کو چھوٹا کردو، بچہ ذہین تھا، اس نے اس لکیر کے پاس ہی ایک لمبی لکیر کھینچ لی اور کہا سر! یہ چھوٹی ہوگئی کہ جب بڑی اس کے سامنے آگئی تو یہ چھوٹی ہوگئی…… تو جتنی اللہ کی بڑائی،’’ وَلِلّٰہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰی‘‘ اللہ کی ذات ہر مثال سے بلند وبالا ہے۔ کہ جتنی اللہ کی عظمت جتنی اللہ کی بڑائی جتنی اللہ کی کبریائی جتنی اس کے خزانوں کی بڑائی جتنی اس کی صفات کہ جتنا یہ دلوں میں اترتا چلاجائے گا، اس کا غیر جس شکل کا ہے، جس نے دل میں تاثر